Nago Ka Jora Novel By Tawasul Shah – Episode 4

0
ناگوں کا جوڑا از تاوسل شاہ – قسط نمبر 4

–**–**–

صبح علی اور مومنہ نے اگھٹے ناشتہ کیا اور پھر علی نے پہلے مومنہ کو گھر ڈراپ کیا اور آفس کے لیے نکل گیا۔۔۔
پورا دن آفس کے کام میں بہت زیادہ بیزی رہا جب علی کو کچھ فرصت ملی تو اس اک کام یاد آیا اس نے موبایل اٹھاکر اک نمبر پر کال ملایی جب دوسری طرف سے کال اسلام و علیکم کا جواب ملا تو اس نے و علیکم اسلام کہہ کر کہا ہاں تو قرامت صاحب میرے محل کا کام کہا تک پہنچا سر کام تو زبردست جارہا ہے پر اک مسلہ ہے وہ اک مستری کام کا بہت ہرج کرتا ہے۔۔۔
کیوں کیا ہوا قرامت صاحب علی نے حیرت سے کہا۔۔
سر جی مستری اللہ دین نماز کے بعد اک گنٹھے تک قران پاک کی تلاوت کرتا ہے جس سے کام کا ہرج ہوتا ہے۔۔۔
قرامت صاحب خدا کا خوف کریں کل ہم نے اللہ پاک کو بھی منھ دیکھنا ہے اس مستری کو کوئی تنگ نہ کرے وہ جب اللہ کی عبادت سے فارغ ہو تب کام ہو آپ سمجھ رہیے ہیں میری بات۔۔۔
اوکے سر جیسا آپ کہے علی نے کچھ سوچتے ہوے کہا آپ ایسا کرے کے شہر سے کچھ اور مزدور منگوا لے کیوں کے آگے ہی ایک ماہ ہو چکا ہے جب وہ بابا جی عبادت سے فارغ ہو تب کام کریں تب تک اور مزدور کام کرے گے مزید 20 دنوں تک کام ہو جانا چاہے اوکے سر جی اللہ حافظ۔۔۔۔
؛؛؛♥️♥️♥️♥️♥️؛؛؛
یہ ایک بہت خوبصورت جگہ تھی جہاں علی اپنی بیگم کے لیے محل تعمیر کروا رہا تھا۔۔
چاروں طرف درختوں کی برمار محل کے جنوبی طرف نظر آتی شفاف پانی کی خوبصورت سی نہر اور آگے پھر سے درختوں کی شروعت ہوتی تھی. ۔۔
آج محل بنتے ہوے ایک ماہ اور دس دن ہو چکے تھے علی نے رات دن مزدور لگوا کر محل جلد از جلد بنوایا تھا کیوں کے وہ اپنی شادی کی سالگرہ پر یہ محل اپنی بیگم کو تحفے میں دینا تھا۔۔
اور دس دن تک محل بلکل مکمل ہوجانا تھا اور پھر علی کا ارادہ مستقل ادھر رہنے کا تھا۔۔۔
؛؛؛♥️♥️♥️♥️♥️؛؛؛
آج 10فروری تھی اور آج اس کے محل کا اخری کام تھا اور پھر کل گھر کی صفائی اور سجاوث اور فرنیچر سیٹ کروانا تھا۔
ابھی علی کل کے لیے ہی منصوبہ بنا ہی رہا تھا کے اسکا موبایل رینگ کرنے لگا علی نے کال چیک کی تو قرامت صاحب کی تھی علی نے کال پک کی جی قرامت صاحب کیا بات ہےس۔س رر سر غزب ہو گیا علی نے جب دوسری طرف سے بات سنی تو کہا ۔
وٹ میں ابھی آتا ہوں کسی مزدور کو جانے مت دینا۔۔
علی رش Driving کر کے جلدی سے محل پہنچا تو اس نے دیکھا سب مزدور اک طرف ڈرے سہمے بیٹھے ہیں۔ قرامت صاحب آگے پڑھے اور علی سے کہا سر آج بھی حسب مامول کام ہو رہا تھا کے اللہ دین نے آج محل کے گاڈرن میں نماز پڑھی قران پاک کی سورت بکرا ختم ہوئی ساتھ ہی زور سے دمھکہ ہوا اور آپکے محل کے گاڈرن سے دو ناگ نکلے اک کالا ناگ تھا اور اک برون ناگ اور جب مزدور انکو مارنے کےلیے کوئی چیز لایے تو وہاں کچھ بھی نہیں تھا تب سے مزدور ڈر گے ہیں سر علی نے ساری بات سن کر کہا وہ دمھکے کی آواز کیسی تھی اپنے پتا لگوا کے کدھر سے آئی آواز۔۔۔
سر آواز گاڈرن میں سے ہی آئی تھی جہاں سے وہ ناگ نکلے وہاں پر بڑا گڑہ بن گیا ہے علی نے بھی گڑا دیکھا اور کہا یہاں شاید ناگوں کی بل تھی آپ لوگ یہ گڑه بھر دیں ناگ اب جا چکے ہیں آپ لوگ اطمينان سے کام کرے ویسے بھی آج کام کا اخری دن ہے۔۔۔۔
؛؛؛♥️♥️♥️♥️♥️؛؛؛
نہر کے کنارے دو ناگ بےحس و حرکت پڑے تھے۔۔
رات کے قریب 2بجے کا وقت تھا ان ناگوں میں حرکت ہوئی اور دونوں رینگتے ہوے اک دوسرے کے قریب آ رہے تھے جب دونوں ناگ قریب پہنچھے تو اک دوسرے کے ساتھ جب ٹچ ہوے تو دونوں ناگوں کو اک دور دار جٹکا لگا اور ساتھ ہی پھر سے دونوں ساکت ہو گے۔۔۔
؛؛؛♥️♥️♥️♥️♥️؛؛؛
آج علی کے محل میں پنٹ اور صفائی ہو چکی تھی اور اب علی خود ساتھ ہو کر اپنی نگرانی میں فرنیچر سیٹ کروا کر اب محل کے ہر کمرے میں اور بلخصوص اپنے بیڈ روم کو Decorate کروا رہا تھا اور قریب 1, گھنٹا لگا تھا اور اس کا بیڈ روم اور باقی کا محل سج چکا تھا ۔۔۔
اب کل 13 فروری تھی
اور اسکا ارادہ تھا کے کل محل میں قران خانی کروا کر پھر محل میں شفٹ ہوا جائے۔۔۔۔
؛؛؛♥️♥️♥️♥️♥️؛؛؛
آج محل میں قران خانی تھی بہت زیادہ لوگ تھے علی نے کہا تھا کے 50 بار قران پاک مکمل ہو اس لیے بہت لوگ تھے کچھ لوگ محل کے حال میں بیٹھے تھے جب ادھر جگہ نہ بچی تو گاڈرن کے دیوانے لڑکے گاڈرن میں کارپت ڈال کر بیٹھ گے۔۔۔
49 بار جب قران پاک مکمل ہوتے ہی گاڈرن میں زوردار دمھکہ ہوا۔۔۔۔۔۔
؛؛؛♥️♥️♥️♥️♥️؛؛؛
آآآآآآآجاجاجا آآآآآآآ جاجاجا
زندگی میں تمہی پے لٹاوگی میں تو مر کے بھی تجکو چاہوں گی۔۔
آآآآآآآجاجاجا آآآآآآآ جاجاجا
چاہے یہ زمانہ عشق مرتا نہیں۔۔
ہر قسم سے بڑی ہے قسم پیار کی۔۔
میں تو مرکے وعدہ نباو گی۔۔۔
نہر کے کنارے رات کے اس پیر اک خوبصورت لڑکی اپنی ساڑی کا پلو لہرا لہرا کر اپنے محبوب کو پکار رہی تھی نہ جانے اس کا محبوب اسکے اس خوبصورت گانے کو سن بھی رہا تھا کے نہیں۔۔۔۔

–**–**–
جاری ہے
——
آپکو یہ ناول کیسا لگا؟
کمنٹس میں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Subscribe For Latest Novels

Signup for Novels and get notified when we publish new Novel for free!




%d bloggers like this: