Qabool Hai Ishq Me Hara Hua Larka Novel by Nimra Khan – Episode 1

0
مجھے قبول ہے کسی کے عشق میں ہارا ہوا لڑکا از نمرہ خان – قسط نمبر 1

–**–**–

جس راہ جس راہ بھی جاوں
تجھ کو تجھ کو ہی چاہوں
ہمراہ جب سے میرا تو
ہمراہ میں بھی تیرا ہوں
ہینڈ فری میں گانا مسلسل چل رہا ہے ہوش و ہواس سے بیگانی گانا سنتے سنتے اپنے کام میں مصروف.
اف ! دو بج گءے یار اگر ماما یا بابا میں سے کوی بھی اگیا نا تو بیٹا دانیہ تو تو گءی…
***
دانی اٹھو کالج نہیں جانا کیا ?
ہاں مما اٹھ رہی تھوڑا اور سونے دیں.
اچھا سوجاو بھلے لیکن ساڑھے سات ہو گءے
کیااا ? ساڑھے سات اف آج کتنی دیر تک سو گءی میں آج تو بہت ضروری ٹیسٹ ہے مما میں ناشتہ کینٹین سے ہی کرلونگی
آج کالج سے خود آجانا رکشے والے انکل نہیں آینگے لینے انکے بیٹے کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اسکو ہسپتال لے کر جاینگے وہ آسیہ وہاج(دانیہ کی امی) نے باورچی خانے سے آواز لگای
اچھا مما جی آجاونگی خود…!
روڈ پر بھاگنا نہیں دیکھ بھال کر کراس کرنا.
جی مما میں کوی بچی نہیں ہوں.
تمہاری حرکتیں کسی بچی سے کم بھی نہیں…
انہوں نے پیچھے سے آواز لگای لیکن اتنی دیر میں وہ جا چکی تھی…
***
بیٹا آج میں آپکو واپسی میں لینے نہیں آسکونگا…
جی انکل امی نے بتا دیا تھا کہ آپ نہیں آینگے…
بیٹا کوی مسلہ تو نہیں ہوگا نا آپکو
نہیں انکل آپ بے فکر ہو کر چھوٹو کو ہسپتال لے کر جایں اللہ صحت دےگا انشا اللہ
انشا اللہ
***
اسلام علیکم ! دانیہ نے کینٹین میں آتے ہی ساری دوستوں کو سلام کیا
وعلیکم سلام…سب نے ایک آواز میں جواب دیا
تم آج بہت جلدی نہیں آگیء … ماہم نے پوچھا
ہاں یار رات میں سوتے ہوےء ٹاءم ہو گیا تھا بس اسلیے
یار تمہارہ کویء خفیہ ریلیشن تو نہیں چل رہا جس وجہ سے تم جاگتی رہتی ہو اور باتیں کرتی رہتی ہو انسے…رافعیہ نے اپنا حصہ ڈالا
سب کی ہنسی چھوٹ گیء اسکی بات پر 😂
یار تم لوگوں کو ان چیپ چیزوں کے علاوہ بھی کچھ آتا بھی ہے کہ نہیں پڑھا تم لوگوں سے جاتا نہیں ہے بس یہی باتیں کروالوں تم لوگوں سے پڑھایء کررہی تھی میں رات میں رات میں اسلیے دیر ہوگیء سوتے سوتے اور ویسے بھی ابھی کلاس اسٹارٹ ہونے میں 10 منٹ ہیں…دانیہ کو انکی ایسی باتوں سے سخت چڑھ تھی
اچھا چلو میری کتابی کیڑی اسمبلی کا وقت ہوگیا ہے… عاءشہ نے بھی اپنا حصہ ڈالا
عاءشہ کے کتابی کیڑی کہنے پر جہاں سب کی ہنسی چھوٹی وہیں دانیہ نے عاءشہ کے پیچھے دوڑ لگای
***
دانیہ ایک خوش مزاج لڑکی ہے سب سے بہت جلد گھل مل جاتی ہے سب سے بہت جلدی دوستی کر نے والی اسکے بابا (وہاج علی) ایک پرایوٹ ادارے میں جوب کرتے ہیں پیسوں کی ریل پیل تو نہیں لیکن اللہ کا شکر سے وہ اپنی حلال کمای سے اپنے بچوں کی چھوٹی چھوٹی خواہشیں پوری آرام سے پوری کر دیتے
آسیہ وہاج (دانیہ کی امی) سلیقہ پسند خاتون ہیں اپنے گھر اور بچوں کی بہت اچھی تربیت کی ہے
دانیہ کی بہن ماریہ اس سے چھوٹی اور ابھی فرسٹ اءیر میں تھی دونوں میں پیار کے ساتھ ہلکی پھلکی نوک جھونک چلتی رہتی ہے
دانیہ کا بھای (شہریار) نویں جماعت میں پڑھتا ہے
دانیہ کا رنگ زیادہ گورا تو نہیں لیکن چہرے پر کشش بہت ہے بڑی بڑی آنکھیں جو ہر کسی کو اپنی طرف ماءل کر لے تیں کھڑی ناک چھوٹے ہونٹ کے ساتھ گال پر تل کے ساتھ ہلکا سا پڑتا ڈمپل اسکے چہروں کو اور بھی پرکشش بناتے
دانیہ کے مقابلے میں اسکی بہن کا رنگ زیادہ پیارا تھا لیکن دانیہ کو اس سے کوی فرق نہیں پڑتا
***
یار کیسا ہوا تم لوگوں کا ٹیسٹ ? ماہم نے پوچھا
یار میرا تو بس ٹھیک ہی ہوا ہے…
میرا بھی…
اور میرا بھی…رافعیہ , عایشہ اور مرہا نے باری باری کہا
مرہا تم بھی…? دانیہ نے حیرت انگیز لہجے میں پوچھا
ہاں یار تم لوگوں کو تو پتا ہے آپی کی شادی ہونے والی ہے تو اسی کی تیاری میں وقت ہی نہیں مل رہا ورنہ میرا ٹیسٹ تم لوگوں کو پتہ ہے کہ اتنا خراب نہیں جاتا…مرہا نے افسوس سے کہا
یہ لوگ یونیورسٹی میں بیٹھے باتوں میں مصروف تھے انٹر میں بعد بی بی اے میں اڈمشن لیا تھا انکا یونیورسٹی میں دوسرا سال تھا اور ان دو سالوں میں بہت اچھی دوستی ہو گیء
ماہم , رافعیہ اور عایشہ کو پڑھایء میں زیادہ دلچسپی نہیں تھی بس گھر والوں کے دباءو میں آکر ایڈمیشن لیا تھا انکا بس چلے تو ابھی بھی پڑھای آدھی چھوڑدیں جبکہ دانیہ اور مرہا کو شروع سے پڑھای میں بہت دلچسپی انکو اپنی زندگی میں کچھ بننا تھا لیکن یہ نہیں بھولتی تیں یا یہ کہہ سکتے ہیں ان دونوں کی ماءیں یاد دلانا نہیں بھولتی تھیں کہ انہیں کسی دوسرے گھر جاکر کر وہ گھر سنبھالنا ہے
***
چلو اچھا یار میں چلتی ہوں آج رکشے والے انکل بھی نہیں آینگے لینے خود ہی جانا پڑے گا…
اگر کوی مسلہ ہے تو میں چھوڑ دوں…ماہم نے بولا
کیسے جاوگی تم…دانیہ نے پوچھا
سلمان آءیگا لینے…
نہیں یار بہت شکریہ تم جاو اپنے سلمان کے ساتھ
چلو ٹھیک ہے پھر جیسی مرضی تمہاری اللہ حافظ…

–**–**–
جاری ہے
——
آپکو یہ ناول کیسا لگا؟
کمنٹس میں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Subscribe For Latest Novels

Signup for Novels and get notified when we publish new Novel for free!




%d bloggers like this: