Salma Syed – سلمیٰ سید

قارئین کرام حاضر ہے سلمیٰ سید کا تعارف ۔۔ سلمی ” سید ” خاندان سے تعلق رکھتی ہیں آپ 22 جنوری کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور آج بھی کراچی میں ہی اپنے خاندان کے ساتھ رہائش پذیر ہیں سلمی سید نے اپنی ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی پھر سر سید کالج میں داخلہ لیا اور وہیں سے B.com کیا یہی نہیں سلمیٰ نے مختلف شعبہ جات امورخانہ دای اور کمپیوٹر سے متعلق کورسز بھی کئے ہیں ۔
لکھنے کا سلسلہ تو بچپن سے ہی شروع ہو چکا تھا کیونکہ یہ ذوق سلمیٰ سید کو والدین کی طرف سے ورثے میں ملا ہے اور ان کا کہنا ہے ” مجھے لگتا ہے شاعری سے بہتر جذبات کا اظہارِ ممکن نہیں ” تاہم سلمی سید گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم فیسبک پہ اپنی تحریروں کی وجہ سے بے حد مقبول ہوئی ہیں اور اس پذیرائی کی بنیادی وجہ ان کی تحریروں میں پختگی ہے ، بھلے وہ شاعری ہو ، افسانے ہوں یا پھر ان کا ناول بلی ، سلمیٰ گزشتہ دو برس سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پہ لکھنے میں محو عمل ہیں اور سوشل میڈیا کے علاؤہ پرنٹ میڈیا میں بھی آپ کی تحریروں کی اشاعت ہو چکی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے ۔
سلمیٰ سید کے لکھنے کی صلاحیت کا ثبوت یہ بھی ہے کہ وہ بیک وقت مختلف موضوعات پہ طبع آزمائی کرنا خوب جانتی ہیں سلمیٰ مزاح بھی لکھتی ہے درد المیے اور معاشرتی مسائل سے بھی روشناس کراتی ہے اور پھر شاعری میں ابھی اپنا نام بنایا ہے ان کی نظم کا انداز ہی الگ ہے رنگ خوشبو روشنی محبت سے گندھی نظمیں ۔ وہ خالصتاً نظم کی شاعرہ ہیں ۔۔۔ غزل میں بھی وہ خیال کو جس خوبصورتی سے قید کرتی ہیں وہ بلاشبہ ایک اچھے لکھاری کی پہچان ہے ، یہی چیز ان کے افسانوں میں پائی گئی ہے ، آسان اسلوب ۔ عام فہم زبان اور حقیقت سے قریب منظر نگاری ان کا خاصہ ہے اور زیر نظر تصویر ان کے ناول بلی کی ہے جسے قارئین نے بے حد پسند کیا اور اس ناول کا انٹرنیٹ ورژن ہم اپنی ویب سائٹ پر شائع کر رہے ہیں ۔ اچھی خبر یہ ہے کہ ان کا ناول مزید سیاق و سباق کے اضافے کے ساتھ مکمل ہو کر بہت جلد شائع ہونے کے بعد لاؤنچ ہونے والا ہے ہم دل سے کامیابی کے لئے دعا گو ہیں ، سلمی سید کا سٹار Aquarius ہے ان کی پسندیدہ کتابوں کی فہرست بہت طویل ہے مگر وہ ادب کی ہر جہت سے محبت کرنے والی لڑکی ہیں۔
خدا وندعالم آپ کے قلم میں مزید روانی بھرے اور لکھنے کی صلاحیت کو مضبوط سے مضبوط ترین بنائے آمین یارب العالمین

آپکی کتب :

بلی از سلمیٰ سید