The Moon Of Lunar Night Novel by Bella Bukhari – Episode 18

0
دی مون آف لونر نائیٹ از بیلا بخاری – قسط نمبر 18

–**–**–

 

رات میں زوہیب صاحب کو کال آتی ھے وہ کال اٹینڈ کرتے ہیں:

سلام علیکم! زوہیب صاحب کیسے ہیں آپ ۔۔
وسلام ۔۔۔ میں ٹھیک آپ نے اس وقت کال کی خیریت؟
رسمی گفتگو کے بعد کال پہ موجود شخص بولتا ہے
ہم نے اس لیئے کال کی ھے کہ پرسوں شام کو ہم نکاح کی رسم کرنے کیلئے آپکے گھر آنا چاہتے ہیں اگر آپ کو کوئی اعتراض نہ ہو تو ۔۔۔۔
ہم جانتے ہیں کہ ہم آپکو اچانک بتا رہے ہیں مگر یہ بہت ضروری ھے ہم پرسوں شام کو رسم کے لیے آجائیں گے۔۔
دیکھیں زوہیب صاحب ہم اپنی بہو کو اپنے گھر جلد از جلد لے جانا چاہتے ہیں اور پھر جیسے ہی نکاح ہوگا اسکے اگلے ہفتے شادی ہوگی ۔۔۔
مگر اتنی جلدی نکاح کیلئے انتظامات کرنے ہونگے ۔۔۔؟

دیکھیں زوہیب صاحب میں سمجھ سکتا کہ ہم بہت جلدی کررہے ہیں مگر آپ ہماری مجبوری کو سمجھیں اور مجھے یقین ھے کہ آپ انکار نہیں کرے گے ۔۔۔*
چلیں ٹھیک ھے میں انکار تو نہیں کرسکتا
تو پھر آپ پرسوں شام کو نکاح کیلئے آجائیں ویسے بھی حورا اب اپکی بیٹی ھے ۔۔۔

کیا ہوا ۔۔۔؟؟
آپ ابھی تک کیوں جاگ رہے ہیں رخسانہ بیگم جو کافی دیر سے زوہیب صاحب کو سوچوں میں گم دیکھ رہی تھی آخر پوچھ لیتی ہیں ۔
بیگم آپکو کچھ بتانا ھے آپ ذرا تحمل سے میری بات سنیے گا ۔۔۔۔
ٹھیک ہے میں سن رہی ہوں آپ بتائیں “””
پرسوں شام کو حورا کا نکاح ھے اور اگلے ہفتے رخصتی ۔۔
کیا ۔۔۔۔؟؟؟
یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں ٹھیک ہے حورا کا رشتہ آپ نے طے کردیا تھا اب یہ اچانک نکاح کہاں سے آگیا جبکہ آپ جانتے ہیں حورا ابھی پڑھ رہی ھے اتنی جلدی شادی کردیں گے تو وہ اپنی سٹڈی کیسے مکمل کرے گی اور اسکا خواب بھی ادھورا رہ جائے گا ۔۔۔۔۔”””
حورا کی شادی آج نہیں تو کل ہونی تو تھی نہ تو پھر ابھی کیوں نہیں آپ اب مجھ سے اس بات پر بحث نہ کریں آور کل سے شادی کی تیاریاں شروع کردیں اور رہی بات پڑھائی کی تو وہ لوگ اسے پڑھنے دیں گے اس بات پر پریشان نہ ہوں ۔۔۔

ٹھیک ہے جیسے آپکو صیح لگتا ہے ویسا کریں اور حورا کو بھی خود بتائیے گا ۔۔ مجھ سے کوئی امید مت رکھیے گا یہ کہہ کہ رخسانہ بیگم غصے میں کروٹ بدل کر سوجاتی ھے۔۔۔۔

بیگم اب آپ ناراض تو نہ ہوں جبکہ آپ لڑکے کے بارے میں سب جانتی ہیں اگر آپ کو پسند نہیں آیا تو بتائیں ۔۔۔؟؟ اور وہ لوگ بھی تو کتنے اچھے ہیں ۔۔۔؟؟
نہیں مجھے کوئی اعتراض نہیں ھے وہ بہت اچھا لڑکا ہے مگر آپ اسطرح اچانک فیصلے جو کرتے ہیں اس سے مجھے مسئلہ ہے
نکاح تک تو بات ٹھیک تھی مگر ہفتے بعد شادی ۔۔۔؟؟؟

آپ بس خوش ہوکر اپنی بیٹی کی شادی کی تیاری کریں باقی سب پریشانیاں ختم کر دیں ۔
ٹھیک ہے ۔۔۔
رخسانہ بیگم ہاں میں سر ہلاتی ہیں ۔

Goooood
Morning Papa…

فیروزے چہکتی ہوئی ناشتہ کے لیئے آتی ھے ۔
مارننگ پرینسز

بجو کہاں ہیں ۔۔۔؟
نظر نہیں آرہی ۔۔۔۔
ابھی وہ حورا کے بارے پوچھ رہی تھی تب ہی وہ سیڑھیوں سے اترتی ہوئی نظر آتی ھے ۔

گڈ مارننگ بجو ۔۔۔
مارننگ ڈیئر ۔۔۔

حورا اپنے پاپا کے پاس جاتی ھے اور انہیں روزانہ کی طرح سلام کرتی ہے وہ بھی حورا کو پیار کرتے ہیں پھر وہ اپنی چیئر پر بیٹھتی ھے ۔

خیریت ہے پاپا آج کوئی بہت زیادہ خوش ہے۔۔۔
اشارہ فیروزے کی طرف تھا کیونکہ جب وہ زیادہ خوش ہوتی ہے تب ہی وہ حورا کی ممی کے مطابق انگریزی سلام کرتی ہے ۔

وہ ہنسنے لگ جاتی ھے ہے
بجو آج میں بہت ۔۔۔۔۔۔۔ زیادہ خوش ہو ۔اچھا زرا ہمیں بھی تو پتا چلے خوشی کی وجہ ۔۔

حمنا اور میرا کی کال آئی تھی آج مہارت بائیو کے سر نہیں آئے گے اف بجو کیا بتائو آج ہمارہ اتنا مشکل ٹیسٹ تھا پوری کلاس نے مل کر دعا کی تھی کہ بائیو کا ٹیسٹ نہ ہو ۔۔دیکھ لیں پاپا میری دعا قبول ہوگئی اسکی بولتی سر پر اچانک تھپڑ سے بند ہوتی ہے ۔ اور مجھے پورا یقین ھے میری نالائق بیٹی کو پیپر تیار نہیں تھا ۔۔۔وہ بیچاری تھوری دیر کنفیوز ہوتی وہ فیروزے ہی کیا جس کے پاس کوئی بہانہ نہ ہو ۔۔
پاپا مجھے ٹیسٹ تیار تھا آپ چاہیں تو ابھی سنا سکتی ہو بجو کو ۔۔۔
بس بس ہمیں یقین ہے فیروزے
ہہم۔۔۔۔
اب سب ناشتہ کریں وہ دونوں ناشتہ کے بعد جارہی تھی تبصرے ہی زوہیب صاحب دونوں کو روکتے ہیں ۔

حورا مجھے آپ سے بہت اہم بات کرنی ھے اس لئیے سب بیٹھ جائیں ۔
جی پاپا ۔۔
میں سن رہی ہوں ۔

“”کل شام آپ کا نکاح ھے “”

نکاح وہ سرگوشی میں اور بے یقینی سے کہتی ھے ۔

نکاح کی بات اس پر کسی پہاڑ کی طرح ٹوٹتی ھے ۔۔

حورا ۔۔۔۔
آپ سن رہی ہیں ۔۔۔؟؟؟
جی پاپا ۔۔۔
آپ یونیورسٹی سے کچھ دن کی لیوز لے لیں ۔
اوکے پاپا کیا آج میں یونیورسٹی جاسکتی ہو ۔۔۔
اوکے چلی جائیں پھر آپ دو ہفتوں کی چھٹیاں لیجئے گا ۔وہ حورا کے سر پر ہاتھ رکھتے اور آفس چلے جاتے ہیں ۔

کل آپ کا نکاح ہے بجو ۔۔۔
اوو میرے خدا ۔۔۔
مجھے تو بہت ساری تیاریاں کرنی ہیں بالوں کا نیا سٹائل بنوانا ہے اور ڈریس بھی لینا ہے ۔

بجو میں تو بہت زیادہ خوش ہوں ماما میں بھی کالج سے چھٹیاں لے لوں ۔
فیروزے تم پڑھائی سے بچنے کا تم کوئی موقع نہ چھوڑنا
لے لومگر کچھ دن کی ۔۔
حورا اس دوران بس زبردستی مسکرا رہی تھی اور رخسانہ بیگم بس اسکے تاثرات جانچ رہی تھی ۔
حورا بیٹا ۔۔۔
ممی میں لیٹ ہورہی ہوں اور وہ کوئی بھی بات کیے بغیر چلی جاتی ہے ۔

فیروزے فلحال اپنی کسی بھی فرینڈز کو انوائٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
مگر ممی ۔۔۔
میری بڑی بہن کا نکاح ہے اور میں کسی کو انوائٹ نہیں کرسکتی یہ کیا بات ہوئی ۔

اگلے ہفتے شادی ہے تو پھر تم جسے چاھے بولا لینا ۔
کیا۔۔۔۔۔
ابھی تو پاپا بتا رہے تھے کہ نکاح ہے اور آپ کہہ رہی ہیں اگلے ہفتے شادی یہ ہو کیا رہا ہے ۔۔۔۔

کیوں تمہیں کوئی مسئلہ ہے ۔۔۔
نو ممی میں تو بہت زیادہ خوش ہو بس مجھے شاپنگ کی فکر ہے ہم ابھی شاپنگ کے لیئے چلتے ہیں ۔۔۔
چلیں ۔۔۔۔
حد ہے لڑکی ۔۔۔۔
صبح ہی تم نے جانا ھے اس وقت کونسی مارکیٹ کھولی ہوگی بتاو ذرا ۔۔۔
وہ ۔۔۔ممی
میرا دماغ مت کھاو جاو ابھی اپنے روم میں ۔۔۔
مگر ممی
اوکے ممی جارہی ہوں غصہ کیوں ہورہی ہیں ۔

روم میں آتے ہی وہ اپنی چیزیں ادھر ادھر پھینکنا شروع کردیتی ھے اور پھر بھی اسکا غصہ کم نہیں ہورہا تھا ۔

کتنے پلین بنائے تھے میں نے بجو کی شادی پر یہ کرو گی وہ کرو گی مگر اتنی جلدی شادی کی وجہ سے جیسا میں چاھتی ہو ویسا ممکن نہیں دیکھ رہا ۔
اف ۔۔۔بجو کی اتنی جلدی شادی کیوں ہورہی ہے پاپا ایک بار مجھ سے پوچھ تو لیتے ۔۔۔۔

لو جی فیروزے میڈم رونے کی تیاری کررہی تھی تب ہی اسکے سیل فون پر کسی کی کال آتی ھے ۔

Hello

کون بول رہا ھے ۔۔؟
جب کافی دیر تک کوئی آواز نہیں آتی تو فیروزے کو غصہ آجاتا ھے ۔
کون ہے ۔۔۔؟؟
جب کوئی بات نہیں کرنی تھی تو کیوں کال کی ایک تو میرا موڈ بہت خراب ہے اوپر سے تم گونگے انسان چپ کرکے بیٹھے ہوں ۔۔
اس سے پہلے وہ مزید القابات سے اس نوازتی تب ہی آواز آتی ھے ۔۔۔
Kizlarim
(My girl)

اب اسکی بولتی بند ہوگئی تھی

کیا ہوا ۔۔اب آپ چپ کیوں ہوگئی ۔۔؟

” جن ”
اف ۔۔۔اللہ اب جنوں کے پاس فون کہاںسے آگیا ۔۔۔۔
تب ہی اس سٹرینجر کا قہقہ گونجتا ھے ۔۔۔۔۔””””
Mi Amor innocente`
Mi nina innocente `
Es por eso que te amo `

مائی انوسنٹ لو `
مائی انوسنٹ گرل `
دیٹس وائے آئی لو یو `

س سنو ۔۔۔
Te escucho amor `
( I’m hearing you love )

ت تمہارے پاس میرا نمبر کہاں سے آیا ھے اور مجھے کال کیوں کررہے ہو
وہ اب اپنا غم بھول کر ڈر رہی تھی اور خوف آثار اسکے چہرے پر واضح تھے جو دوسری طرف موجود شخص باخوبی نوٹکررہا تھا ۔۔۔۔۔”””””
Shhhh relajate `
( shhhh relax)
Mon Amor
( my love)

اور فیروزے بیچاری ریلیکس ہونے کی بجائے مزید گھبرا رہی ہوتی ہے اور پھر فورا` سے کال کاٹ دیتی ہے

کافی دیر خود کو ریلیکس کرنے کے بعد وہ خود سے مخاطب ہوتی ھے
پتہ نہیں کونسا جاہل بندہ ھے
نہیں ۔۔۔۔
نہیں وہ تو جن زادا ھے فیروزے اور تم اسے انسان سے کمپیئر کررہی ہو اور پتہ نہیں کونسی لینگویج میں بات کرتا ہے مجھ سے ۔۔۔۔؟؟؟
شاید جن اس ہی عجیب اور ساتھ ساتھ غریب لینگویج میں بات کرتے ہوگے ۔۔۔🤔
مجھے تو لگتا ھے وہ جن میرے روم میں ہی رہتا ھے م مجھے ممی کے پاس جانا چاہیے
ائییییییی
اب کیا ہوگا فیروزے
ممی ۔۔۔۔۔۔😢
اور پھر کیا فیروزے ڈر کے مارے بھاگ جاتی ھے
اور پیچھے اس سٹرینجر کا ہنس ہنس کر برا حال ہوتا ہے ___!!””””””
Aaahhh
Mi pequena hada

Nos vemos pronto

آہ ہ ہ
مائی لٹل فیری
میٹ یو سون ۔۔““

♡♡♡♡

حورا سارا دن یونیورسٹی میں خاموشرہتی ھے نہ ہی وہ لیکچر پر دھیان دے رہی تھی اور نہ ہی نتاشا کے سوالوں کا جواب دیتی ہے ۔
کیا حورا یو اوکے ڈئیر ۔۔۔؟
تم مجھے ٹھیک نہیں لگ رہی دیکھو تمہارا رنگ بھی زرد بن گیا ھے
پھر بھی حورا خاموش بیٹھی رہتی ہے
نتاشا اسکا کندھا ہلاتی ہے
کیا ہوا ہے
تم مجھ سے کچھ کہہ رہی تھی۔۔؟؟؟؟
تم ٹھیک تو ھو
ہاں ہاں ایم فائن ۔۔۔۔
مجھے بس تھوڑی سی ویکنیس ہورہی ہے میں بس اب گھر جارہی ہوں ۔
پھر وہ گھر آجاتی ھے اور گھر میں نہ ہی رخسانہ بیگم ہوتی ہیں اور نہ ہی فیروزے
کیونکہ وہ دونوں شاپنگ کرنے گئی ہوتی ہیں
اور پھر حورا اپنے روم جاتی ھے اور کب کے ضبط کیے ہوئے آنسو کو بلاآخر بہنے کا موقع مل جاتا ہے ۔۔۔
کیوں ہوا میرے ساتھ
کیوں ۔۔۔
آخر کیوں ۔۔۔؟؟؟؟
اگر ظہان میری قسمت میں نہیں تھا تو پھر وہ میری زندگی میں کیوں آیا تھا ۔۔۔
وہ زور زور سے رو بھی رہی تھی اور ساتھ میں اپنے رب سے شکوے بھی کررہی تھی
وہ شخص کیسا ہوگا ۔۔؟؟؟
میں پتا نہیں اس سے محبت بھی کرپاو گی کے نہیں ۔۔؟؟

کاش وہ میری زندگی میں نہ آتا تو آج مجھے اس دکھ سے تو نہ گزرنا پڑتا
اور پھر معصوم سی حورا شکوے کرتے کرتے سو جاتی ہے

☆☆☆☆

حورا کا نکاح کس سے ہوگا ۔۔۔۔؟؟؟

کیا ظہان اور حورا کی لو سٹوری کیا شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوجائگی ۔۔۔؟؟؟

آخر یہ نیو مین کون ہے جس سے حورا کا نکاح ہوگا ۔۔ ؟؟؟

So guy’s guess krin k kis sy hora ka nikha hoga
Give ur feedback
…………..

–**–**–
جاری ہے
——
آپکو یہ ناول کیسا لگا؟
کمنٹس میں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Subscribe For Latest Novels

Signup for Novels and get notified when we publish new Novel for free!




%d bloggers like this: