Umeed Novel By Ifrah Khan – Episode 6

0
امید از افراح خان – قسط نمبر 6

–**–**–

شمییم جب گھر میں داخل ہوا گرو جی صحن میں ںیٹھی تسبیح پڑھ رہی تھی ,,,باقی سب کی تیاری سے لگ رہا تھا کہیں جا رہے ہیں ۔۔۔
اس ٹوٹے پھوٹے بوسیدہ گھر میں آتے ہی شمیم کا دل تنگ ہونے لگتا۔۔۔
وہ ان سب جیسا نہیں بننا چاہتا تھا ۔۔۔تھوڑی تعلیم حاصل کر لینے سے اس کی سوچ بدل گئی تھی۔۔۔
دن میں کئی بار یہ سوچ اس کے ذہن میں آتی یہاں سے کہیں دور بھاگ جائے ۔۔۔
لیکن بھاگ کر جائے گا کہاں؟؟؟
اتنا ہی سوچ کر وہ مایوس ہو جاتا ۔۔۔
وہ صحن سے گزر کر کمرے میں گیا جہاں فیروزہ اپنے چہرے پر عجیب سا سفید پاؤڈر لگانے کے بعد انکھوں میں کاجل ڈال رہی تھی۔۔
ساتھ ہی بےڈھنگی آواز میں کچھ گنگنا رہی تھی۔۔۔
ہائے رے۔۔۔آگیا ہے تو۔۔۔کہاں تھا صبح سے ؟؟؟
فیروزہ نے کمر پر ہاتھ رکھتے ہوئے پوچھا۔۔۔
کہاں جاؤں گا ادھر ہی تھا ۔۔۔
شمیم نے بےدلی سے جواب دیا اور وہیں زمین پر بیٹھ گیا۔۔۔
ٹھیک ہے جہاں بھی تھا اب جا کر تیار ہو آج تو بھی جائے گا سب کے ساتھ ۔۔۔۔
وہ اب اسے حکم دے کر ایک بار پھر سے میک اپ کرنے میں مشغول ہو گئی ۔۔۔
میں نہیں جاؤں گا اور نہ ہی یہ سب کرونگا ۔۔۔
شمیم کا انکار سن کر فیروزہ کچھ لمحے حیرت سے اسے دیکھتی رہی ۔۔۔
پھر اس کے پاس آ کر زمین پر بیٹھ گئی ۔۔۔
تو کیوں نہیں جائے گا ؟۔۔سچ سچ بتا آج کیا تجھے یہ سب کاجل لالیاں پسند نہیں جیسے ہمیں پسند ہیں ؟؟؟
شمیم کچھ نہ بولا ویسے اسے ویسے ہی چپ بیٹھا دیکھ کر فیروزہ نے اسے غصے سے جھنجوڑا۔۔۔
تیرے سے کچھ پوچھ رہی ہوں ۔۔۔
بتاتا کیوں نہیں ؟؟؟
ہاں پسند ہے مجھے بھی یہ سب لڑکیوں جیسا سجنا سنورنا۔۔۔
لیکن یہ سب ہمارے لیے نہیں ہے ۔۔
تو دیکھتی نہیں ہے لوگ کیسے مذاق اڑاتے ہمارا
شمیم نے بھی غصے سے تیز آواز میں کہا ۔۔۔
لوگوں کی عادت ہے باتیں کرنا لیکن ہم یہ سب نہیں چھوڑ سکتے ورنہ کیسے ذندہ رہیں گے؟؟
کیوں کیا یہی عجیب حلیے بنا کر ناچنا اور لوگوں سے مذاق اڑانا ہی ہماری قسمت میں لکھا ہے ؟؟
ہم اگر پڑھ لکھ لیں تو کچھ بہتر بھی کر سکتے ہیں ۔۔۔
اچھا چھوڑو یہ سب باتیں تیار ہو جاؤ خانو کے گھر تم بھی چلو ہمارے ساتھ ۔۔۔
فیروزہ ایک مرتبہ پھر اسے پیار سے پچکارنے لگی ۔۔۔
میں نے تم سے کہہ دیا ہے میں نہیں جاؤں گا تو مطلب نہیں جاؤں گا ۔۔۔
نفرت ہے مجھے ان سب سے اور تم سب سے بھی ۔۔۔
شمیم اب کی بار فیروزہ کے اصرار کرنے پر زور سے دھاڑا ۔۔۔
دونوں کی بحث و تکرار سن کر گرو جی اندر آئیں ۔۔۔
کیا ہو گیا ہے ؟؟؟ دونوں کیوں لڑ رہے ہو ؟
گرو جی نے غصے میں پوچھا ۔۔
کچھ نہیں ہوا گرو جی آپ کے لاڈلے کو آج پھر سے کلیکٹر بننے کا دورہ پڑا ہے ۔۔۔
فیروزہ نے بھرپور طنزیہ جواب دیا جبکہ شمیم خاموش بیٹھا غصے سے فیروزہ کو دیکھ رہا تھا ۔۔۔
تجھے کتنی بار کہا ہے مت الجھا کر میرے بچے سے ۔۔
اب جا بھی اور کتنا دماغ گھمائے گی ۔۔۔
فیروزہ غصے سے منہ پھلائے وہاں سے چلی گئی ۔۔۔
پیچھے کھڑی گرو جی نے دکھ سے شمیم کو دیکھا جو اب بھی سخت ناراض تھا ۔۔۔
چل اٹھ آپ میرے پاس تجھے کچھ بتانا ہے ۔۔
بات کرنے کے ساتھ ساتھ گرو جی نے شمیم کا ہاتھ پکڑ کر اسے اٹھایا اور اپنے ساتھ صحن میں لےکر آگئی ۔۔۔ کچھ لمحے خاموشی کی نظر ہوگئے ۔۔۔
پھر کچھ سوچ کر گرو جی پھر سے بولنے لگی ۔۔۔
دیکھ شمی اب جو بات میں تجھے بتانے لگی ہوں اسے غور سے سننا ۔۔۔
بچپن سے تم سب کو اپنی اولاد کی طرح پالا پوس کر جوان کر دیا ہے ۔۔۔
کبھی اس بات کا احساس نہیں ہونے دیا کہ تم سب میری سگی اولاد نہیں ۔۔۔
ایک مقررہ وقت پر سب کو ان کے اصل ماں باپ کے متعلق بتا دیا تاکہ روز قیامت مجھے مجرم نہ ٹھراؤ۔۔
اب وقت آگیا ہے تمہیں بھی اپنے اصل ماں باپ کا علم ہو ۔۔۔
اس کے بعد فیصلہ تمہارے ہاتھ میں ہے
چاہو تو چلے جاؤ ورنہ یہ در تمہارے لیے ہمیشہ کھلا ہے ۔۔۔
پھر گرو جی دھیرے دھیرے شمیم کو اس کے ماں باپ کے بارے میں بتانے لگی ۔۔۔
اپنے ماں باپ کے بارے میں جان کر شمیم کو امید نظر آئی تھی بہتر زندگی کی ۔۔
لیکن اپنے متعلق اپنے باپ کے خیالات گرو جی کی ذبان سے سن کر ساری امیدوں پہ پانی پھر گیا۔۔۔
کچھ لمحے خاموشی سے شمیم گروچل جی کو سنتا رہا ۔۔۔
اماں تمہیں کیوں لگتا ہے میرا باپ اب میری کوئی مدد کرے گا ؟؟؟
پیدا ہوتے ہی جس شخص نے اپنی اولاد کو نہیں اپنایا اس سے اب کوئی امید نہیں لگائی جا سکتی ۔۔
پھر بھی شمی پتر ایک بار جا کر ملنے میں کیا حرج ہے کیا پتہ اس سے تجھ پر رحم آجائے ۔۔۔
ٹھیک ہے تم کہتی ہو تو کل شہر چلا جاؤں گا ۔۔
شمیم نے مخصوص خواجہ سراؤں کے انداز میں تالی بجا کر جواب دیا ۔۔۔
یہ انداز اس کی شخصیت کا اہم حصہ تھا ۔۔
وہ چاہ کر بھی اس انداز کو بدل نہیں سکا۔۔
اللّٰہ تمہاری مدد فرمائے گا میرے لاڈلے ۔۔
گرو کی آواز میں اس کے لیے سچی محبت اور شفقت کا عنصر نمایاں تھا ۔۔۔۔

–**–**–
جاری ہے
——
آپکو یہ ناول کیسا لگا؟
کمنٹس میں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Subscribe For Latest Novels

Signup for Novels and get notified when we publish new Novel for free!




%d bloggers like this: